د و مd-w-m
(ن) دَامَ يَدُوْمُ دَوَامًا: ساکن رہنا، ہمیشہ رہنا (اردو میں «دوام» اسی معنی میں)۔
مَا دَامَ (مَا ظرفیہ، اس میں وقت کا مفہوم ہے): جب تک وہ رہا۔ ﴿اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَآئِمًا﴾ (اٰل عمران ۳:۷۵)؛ ﴿وَاَوْصٰنِيْ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا﴾ (مریم ۱۹:۳۱)
دَآئِمٌ (اسم الفاعل): ساکن رہنے والا، ہمیشہ رہنے والا، پابندی کرنے والا (اردو میں «دائم، دائمی» اسی معنی میں)۔ ﴿عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ﴾ (المعارج ۷۰:۲۳)؛ ﴿اُكُلُهَا دَآئِمٌ﴾ (الرعد ۱۳:۳۵)
(دیکھیں آیت ۲:۵۷، نوٹ ۱)
«رومی فنا ہوا، حبشی کو دوام ہے» (بانگِ درا)