د ر ھ مd-r-h-m
(رباعی) — دِرْهَم ج دَرَاهِم: چاندی کا سکہ (اردو میں «درہم» اسی معنی میں)؛ اہلِ لغت کی اکثریت اسے یونانی الاصل معرّب قرار دیتی ہے۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سیدنا یوسف علیہ السلام کے بیچے جانے کے بیان میں: ﴿وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍۭ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُوْدَةٍ﴾ (یوسف ۱۲:۲۰)
نوٹ: «دَرَاهِمَ» غیر منصرف ہے (صیغۂ منتہی الجموع)، اسی لیے بغیر تنوین اور فتحہ کے ساتھ مجرور ہے۔