د م وd-m-w
— دَم ج دِمَاء: خون۔ اصل دَمَوٌ یا دَمَيٌ ہے اور لامِ کلمہ محذوف ہے، اسی لیے تثنیہ دَمَوَان اور جمع دِمَاء میں ظاہر ہوتی ہے۔ قرآن میں دس بار: ﴿حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ﴾ (المائدۃ ۵:۳)؛ ﴿وَجَآءُوْ عَلٰى قَمِيْصِهِۦ بِدَمٍ كَذِبٍ﴾ (یوسف ۱۲:۱۸)
جمع دِمَاء۔ ﴿وَيَسْفِكُ الدِّمَآءَ﴾ (البقرۃ ۲:۳۰)