Rizwan Zubair

مادّہ د ل و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

د ل وd-l-w

(ن) دَلَا يَدْلُوْ دَلْوًا: کنویں میں ڈول ڈال کر کھینچنا؛ بہلا پھسلا کر کام نکالنا۔

دَلْوٌ: ڈول۔

افعال اَدْلٰى يُدْلِيْ اِدْلَاءً: کنویں میں کوئی چیز لٹکانا؛ کسی تک پہنچانا۔ ﴿فَاَدْلٰى دَلْوَهُۥ﴾ (یوسف ۱۲:۱۹)؛ ﴿وَتُدْلُوْا بِهَآ اِلَي الْحُكَّامِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۸)

تفعیل دَلّٰى يُدَلِّيْ تَدْلِيَةً: بہلا پھسلا کر گمراہ کرنا۔ ﴿فَدَلّٰىهُمَا بِغُرُوْرٍ﴾ (الاعراف ۷:۲۲)

تفعل تَدَلّٰى يَتَدَلّٰى تَدَلِّيًا: لٹک آنا، جھک آنا۔ ﴿ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى﴾ (النجم ۵۳:۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ