د ل لd-l-l
(ن) دَلَلَ يَدْلُلُ (اصلی) ⟵ دَلَّ يَدُلُّ دَلَالَةً: رہنمائی کرنا، راستہ دکھانا (اردو میں «دلالت» اسی معنی میں)۔ ﴿هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ﴾ (الصف ۶۱:۱۰)؛ ﴿مَا دَلَّهُمْ عَلٰى مَوْتِهِۦٓ اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِ﴾ (سبا ۳۴:۱۴)
دَلِيْلٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): رہنمائی کرنے والا (اردو میں «دلیل» اسی معنی میں)؛ نیز دلیل، حجت۔ ﴿ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلًا﴾ (الفرقان ۲۵:۴۵)
استفعال اِسْتَدَلَّ يَسْتَدِلُّ اِسْتِدْلَالًا: کسی بات پر دلیل لانا، دلیل سے نتیجہ نکالنا (اردو میں «استدلال» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: دلّال۔