د ھ یd-h-y
(ف) دَهٰى يَدْهٰى دَهْيًا: کسی پر آفت آ پڑنا۔
دَاهِيَة ج دَوَاهٍ: بڑی آفت، سخت مصیبت۔
اَدْهٰى (افعل التفضیل): زیادہ سخت اور ہولناک۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّ﴾ (القمر ۵۴:۴۶) — یعنی قیامت کی گھڑی زیادہ ہولناک اور زیادہ تلخ ہے۔