د ف قd-f-q
(ض، ن) دَفَقَ يَدْفِقُ / يَدْفُقُ دَفْقًا: زور سے بہنا یا بہانا، انڈیلنا۔
دَافِق (اسمِ فاعل): زور سے نکلنے والا۔ نحویوں نے یہاں یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ «مَآءٍ دَافِقٍ» میں اسمِ فاعل بمعنی مفعول (مَدْفُوْق) ہے، یا نسبت کے طور پر ہے (یعنی جس میں دفق ہو)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ﴾ (الطارق ۸۶:۶)