(ف) دَفَعَ يَدْفَعُ دَفْعًا: (۱) کسی چیز کو دور کرنا (اردو میں «دفع» اسی معنی میں)۔ ﴿اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ﴾ (حٰمٓ السجدۃ ۴۱:۳۴)؛ (۲) کسی کو کسی چیز سے ہٹانا، دفاع کرنا۔ ﴿وَلَوْلَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۱)؛ (۳) کسی چیز کو کسی کی طرف ہٹانا، یعنی حوالے کرنا۔ ﴿فَادْفَعُوْٓا اِلَيْهِمْ اَمْوَالَهُمْ﴾ (النساء ۴:۶)
دَافِعٌ (اسم الفاعل): ہٹانے والا (اردو میں «دافع» اسی معنی میں)۔ ﴿لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ﴾ (المعارج ۷۰:۲)
مفاعلہ دَافَعَ يُدَافِعُ مُدَافَعَةً وَدِفَاعًا: دفاع کرنا (اردو میں «دفاع، مدافعت» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ يُدٰفِعُ عَنِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا﴾ (الحج ۲۲:۳۸)