Rizwan Zubair

مادّہ ب ط ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ب ط نb-ṭ-n

(ن) بَطَنَ يَبْطُنُ بُطُوْنًا: پوشیدہ ہونا۔ ﴿مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ﴾ (الاعراف ۷:۳۳)

بَاطِنٌ (فاعل کے وزن پر صفت): پوشیدہ ہونے والا، یعنی پوشیدہ (اردو میں «باطن، باطنی» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ﴾ (الحدید ۵۷:۳)

بَطْنٌ ج بُطُوْنٌ: پیٹ، کسی وادی کا نشیبی حصہ (اردو میں «بطن» اسی معنی میں)۔ ﴿فِيْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ﴾ (الزمر ۳۹:۶)

بِطَانَةٌ ج بَطَائِنُ: رازدار؛ کپڑے کا استر۔ ﴿لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۱۸)؛ ﴿بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۵۴)

«آفتابِ تازہ پیدا بطنِ گیتی سے ہوا» (بانگِ درا)

«امامِ ظاہر و باطن امیرِ صورت و معنی» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ