ب س لb-s-l
(ن) بَسَلَ يَبْسُلُ بَسْلًا: کسی کو اس کی حاجت سے روکنا۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ اصل مفہوم روکنے اور ممنوع کر دینے کا ہے (بَاسِل: سخت، ممنوع؛ اسی سے بَسَالَة یعنی بہادری)۔
افعال أَبْسَلَ يُبْسِلُ اِبْسَالًا: کسی کو ہلاکت یا گرفت کے حوالے کر دینا، رہن رکھ دینا۔ قرآن میں دو بار، اور دونوں بار مجہول میں: ﴿أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ﴾ (الانعام ۶:۷۰)؛ ﴿أُوْلٰئِكَ الَّذِيْنَ أُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْا﴾ (الانعام ۶:۷۰)