(ن) بَرَكَ يَبْرُكُ بُرُوْكًا: (اونٹ کا) بیٹھ جانا، جم جانا؛ اسی سے غیر حسی خیر اور بھلائی والا ہونا۔
بَرَكَةٌ ج بَرَكَات (اسمِ ذات): برکت (اردو میں «برکت، برکات» اسی معنی میں)۔ ﴿لَفَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ﴾ (الاعراف ۷:۹۶)
مفاعلہ بَارَكَ يُبَارِكُ مُبَارَكَةً: کسی کو برکت دینا۔ ﴿الَّذِيْ بٰرَكْنَا حَوْلَهُۥ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱)
مُبَارَكٌ (اسم المفعول): برکت دیا ہوا (اردو میں «مبارک» اسی معنی میں)۔ ﴿كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَيْكَ مُبٰرَكٌ﴾ (صٓ ۳۸:۲۹)
تفعّل تَبَرَّكَ يَتَبَرَّكُ تَبَرُّكًا: کسی چیز سے برکت حاصل کرنا (اردو میں «تبرک، متبرک»: برکت کی چیز، بابرکت؛ عربی میں: برکت حاصل کرنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
تفاعل تَبَارَكَ: بابرکت ہونا؛ یہ صیغہ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے۔ ﴿تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِهِ الْمُلْكُ﴾ (الملک ۶۷:۱)