ب ل دb-l-d
— اہلِ لغت کہتے ہیں کہ اصل مفہوم اثر و نشان کا ہے۔ قرآن میں ۱۹ بار، اور ہر بار بطورِ اسم۔
بَلَد ج بِلَاد وَبُلْدَان: کوئی متعین خطۂ زمین، شہر یا بستی (اردو میں «بلد، بلدیہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا آمِنًا﴾ (البقرۃ ۲:۱۲۶)؛ ﴿لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِي الْبِلَادِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۹۶)
بَلْدَة: بَلَد کا مؤنث اور زیادہ خاص۔ ﴿بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ﴾ (سبا ۳۴:۱۵)
بَلِيْد: کند ذہن (جو زمین کی طرح جامد ہو) (اردو میں «بلید» اسی معنی میں)۔