ب ذ رb-dh-r
(ن) بَذَرَ يَبْذُرُ بَذْرًا: (۱) کسی بات کو پھیلانا، اشاعت کرنا۔ (۲) مال کو بکھیرنا، فضول خرچی کرنا۔
تفعیل بَذَّرَ يُبَذِّرُ تَبْذِيْرًا: نام و نمود اور نمائش میں مال اڑانا (اردو میں «تبذیر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيْرًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۲۶)
مُبَذِّرٌ (اسم الفاعل): نمائش میں مال اڑانے والا۔ ﴿اِنَّ الْمُبَذِّرِيْنَ كَانُوْٓا اِخْوَانَ الشَّيٰطِيْنِ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۲۷)