(ک) عَظُمَ يَعْظُمُ عِظَمًا: بڑا ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
عَظِيْمٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): بڑا، ہمیشہ اور ہر حال میں (اردو میں «عظیم» اسی معنی میں)۔ اَعْظَمُ (افعل التفضیل): زیادہ بڑا (اردو میں «اعظم» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ﴾ (البقرۃ ۲:۷)؛ ﴿وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ﴾ (القلم ۶۸:۴)
(افعال) اَعْظَمَ يُعْظِمُ اِعْظَامًا: بڑا کرنا، بڑا بنانا۔ ﴿وَيُعْظِمْ لَهُۥٓ اَجْرًا﴾ (الطلاق ۶۵:۵)
(تفعیل) عَظَّمَ يُعَظِّمُ تَعْظِيْمًا: کسی کو بڑائی دینا، بڑائی تسلیم کرنا (اردو میں «تعظیم» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَنْ يُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ﴾ (الحج ۲۲:۳۲)
(ن) عَظَمَ يَعْظُمُ عَظْمًا: ہڈی پر مارنا۔ عَظْمٌ ج عِظَامٌ (اسم ذات بھی): ہڈی۔ ﴿مَنْ يُّحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيْمٌ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۷۸)
اردو میں اس مادے سے: عظمت، معظم۔