ع ز مʿ-z-m
(ض) عَزَمَ يَعْزِمُ عَزْمًا: پختہ ارادہ کرنا۔ عَزْمٌ (اسمِ ذات بھی): پختہ ارادہ، ہمت (اردو میں «عزم» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۹)؛ ﴿اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴾ (لقمٰن ۳۱:۱۷)؛ ﴿فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ﴾ (الاحقاف ۴۶:۳۵)
اردو میں اس مادے سے: عزیمت، عازم۔