Rizwan Zubair

مادّہ ع ی ش

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ع ی شʿ-y-sh

(ض) عَاشَ يَعِيْشُ عَيْشًا وَمَعَاشًا وَمَعِيْشَةً: زندہ رہنا، زندگی گزارنا (اردو میں «عیش»: آرام و آسائش، لطف؛ عربی میں: زندگی، زندہ رہنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

عِيْشَةٌ (اسمِ ذات): زندگی، زندگی کی حالت۔ ﴿فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ﴾ (الحاقۃ ۶۹:۲۱)

مَعَاشٌ: روزی کمانے کا وقت یا ذریعہ (اردو میں «معاش» اسی معنی میں)۔ ﴿وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا﴾ (النبا ۷۸:۱۱)

مَعِيْشَةٌ ج مَعَايِشُ: زندگی گزارنے کا ذریعہ، سامانِ زندگی (اردو میں «معیشت»: ملکی اقتصادیات؛ عربی میں: سامانِ زندگی، روزی)۔ ﴿فَاِنَّ لَهُۥ مَعِيْشَةً ضَنْكًا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۲۴)؛ ﴿وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيْهَا مَعَايِشَ﴾ (الاعراف ۷:۱۰)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ