(ن) عَادَ يَعُوْدُ عَوْدًا (اصلی: عَوَدَ يَعْوُدُ): کوئی کام کر چکنے کے بعد اس کی طرف دوبارہ لوٹنا۔ ﴿كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَ﴾ (الاعراف ۷:۲۹)؛ ﴿وَلَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ﴾ (الانعام ۶:۲۸)
مَعَادٌ (مَفْعَلٌ کے وزن پر اسم الظرف): لوٹنے کی جگہ۔ ﴿اِنَّ الَّذِيْ فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ﴾ (القصص ۲۸:۸۵)
عِيْدٌ (اسمِ ذات): خوشی کا وہ دن جو ہر سال لوٹ کر آئے (اردو میں «عید» اسی معنی میں)۔ ﴿تَكُوْنُ لَنَا عِيْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا﴾ (المائدۃ ۵:۱۱۴)
(افعال) اَعَادَ يُعِيْدُ اِعَادَةً: (۱) واپس لے جانا (۲) واپس لانا، لوٹانا، دوبارہ پیدا کرنا (اردو میں «اعادہ» اسی معنی میں)۔ ﴿ثُمَّ يُعِيْدُكُمْ فِيْهَا﴾ (نوح ۷۱:۱۸)
اردو میں اس مادے سے: عادت، عادی۔