Rizwan Zubair

مادّہ ع ط ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ع ط لʿ-ṭ-l

(ن) عَطَلَ يَعْطُلُ عَطَالَةً: مزدور کا بیکار ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(تفعیل) عَطَّلَ يُعَطِّلُ تَعْطِيْلًا: کسی چیز کو بیکار چھوڑ دینا (اردو میں «تعطیل»: چھٹی، رخصت؛ عربی میں: بیکار چھوڑ دینا)؛ مویشیوں کو چرواہے کے بغیر چھوڑ دینا۔ مُعَطَّلَةٌ (اسم المفعول): بیکار چھوڑی ہوئی (اردو میں «معطل» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾ (التکویر ۸۱:۴)؛ ﴿وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّقَصْرٍ مَّشِيْدٍ﴾ (الحج ۲۲:۴۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ