Rizwan Zubair

مادّہ ع ص ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ع ص یʿ-ṣ-y

(ض) عَصٰى يَعْصِيْ عِصْيَانًا وَمَعْصِيَةً: اطاعت سے نکل جانا، نافرمانی کرنا (اردو میں «معصیت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَعَصٰٓى اٰدَمُ رَبَّهُۥ فَغَوٰى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۲۱)؛ ﴿وَمَنْ يَّعْصِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهُۥ﴾ (النساء ۴:۱۴)؛ ﴿لَا يَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَآ اَمَرَهُمْ﴾ (التحریم ۶۶:۶)

عِصْيَانٌ (اسم ذات بھی): نافرمانی (اردو میں «عصیان» اسی معنی میں)۔ ﴿وَكَرَّهَ اِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْيَانَ﴾ (الحجرات ۴۹:۷)

اردو میں اس مادے سے: عاصی۔

«کیا جہنم معصیت سوزی کی اک ترکیب ہے؟» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ