Rizwan Zubair

مادّہ ع ص ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ع ص رʿ-ṣ-r

(ض) عَصَرَ يَعْصِرُ عَصْرًا: کسی چیز کو مروڑ کر رس نچوڑنا؛ گردش دینا۔ ﴿اِنِّيْٓ اَرٰىنِيْٓ اَعْصِرُ خَمْرًا﴾ (یوسف ۱۲:۳۶)

عَصْرٌ (اسمِ ذات): زمانہ (جو گردش کرتا رہتا ہے) (اردو میں «عصر» اسی معنی میں)؛ دن کا آخری حصہ۔ ﴿وَالْعَصْرِ﴾ (العصر ۱۰۳:۱)

اِعْصَارٌ (اسمِ ذات): بگولہ۔ ﴿فَاَصَابَهَآ اِعْصَارٌ فِيْهِ نَارٌ﴾ (البقرۃ ۲:۲۶۶)

(افعال) اَعْصَرَ يُعْصِرُ اِعْصَارًا: نچڑنے کے قریب ہونا۔ مُعْصِرَاتٌ (اسم الفاعل): پانی سے بھرے بادل۔ ﴿وَاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا﴾ (النبا ۷۸:۱۴)

اردو میں اس مادے سے: معاصر۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ