Rizwan Zubair

مادّہ ع ش ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ع ش رʿ-sh-r

(ض، ن) عَشَرَ يَعْشِرُ وَيَعْشُرُ عَشْرًا: نو میں شامل ہو کر دسواں ہونا۔ عَشَرَةٌ: دس (اردو میں «عشرہ» اسی معنی میں)۔ ﴿تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹۶)

مِعْشَارٌ: دسواں حصہ۔ عِشْرُوْنَ: بیس۔

عُشَرَاءُ ج عِشَارٌ: دس ماہ کی حاملہ اونٹنی جس کے وضعِ حمل کا وقت قریب ہو۔ ﴿وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾ (التکویر ۸۱:۴)

عَشِيْرٌ (فَعِيْلٌ کا وزن، اسم الفاعل کے معنی میں): شامل ہونے والا، یعنی ساتھی، رفیق۔ عَشِيْرَةٌ: قبیلہ، برادری، رشتہ دار (اردو میں «عشیرہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۲۱۴)

مَعْشَرٌ: جماعت، گروہ۔ ﴿يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۳۳)

(مفاعلہ) عَاشَرَ يُعَاشِرُ مُعَاشَرَةً: باہم مل جل کر رہنا (اردو میں «معاشرت» اسی معنی میں)۔ عَاشِرْ (فعلِ امر): تو مل جل کر رہ۔ ﴿وَعَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ﴾ (النساء ۴:۱۹)

اردو میں اس مادے سے: عشر؛ عشرت (عیش، لطف اندوزی؛ عربی میں: باہمی میل جول، صحبت)؛ معاشرہ (سماج، سوسائٹی؛ عربی میں: مل جل کر رہنا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ