(س) عَلِمَ يَعْلَمُ عِلْمًا: جاننا، کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا۔ عِلْمٌ (اسم ذات بھی): جاننا، علم (اردو میں «علم، علمی» اسی معنی میں)۔ ﴿وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۱۴)
عَالِمٌ ج عُلَمَاءُ (اسم الفاعل): جاننے والا (اردو میں «عالم، علماء» اسی معنی میں)۔ عَلِيْمٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہمیشہ اور ہر حال میں جاننے والا۔ ﴿اِنَّمَا يَخْشَي اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا﴾ (فاطر ۳۵:۲۸)
عَالَمٌ ج عَالَمُوْنَ: جہان (اردو میں «عالَم، عالمی» اسی معنی میں)؛ وہ چیز جس کے ذریعے کسی چیز (یعنی خالق) کو جانا جائے۔ ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾ (الفاتحۃ ۱:۲)
(تفعیل) عَلَّمَ يُعَلِّمُ تَعْلِيْمًا: سکھانا، علم دینا (اردو میں «تعلیم» اسی معنی میں)۔ ﴿وَعَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا﴾ (البقرۃ ۲:۳۱)؛ ﴿اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُ الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ﴾ (العلق ۹۶:۳-۴)
اردو میں اس مادے سے: معلوم، معلم، علامت۔