ع ج مʿ-j-m
(ک) عَجُمَ يَعْجُمُ عُجْمَةً: زبان میں لکنت ہونا، ہکلانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اَعْجَمُ (اَفْعَلُ الوان و عیوب کے وزن پر صفت، لیکن اس کی جمع اَفْعَلُ التفضیل کے اوزان پر آتی ہے، یعنی اَعْجَمُوْنَ اور اَعَاجِمُ): (۱) صاف بیان نہ کرنے والا، خواہ عربی ہو (۲) غیر عربی، خواہ فصیح عربی بولتا ہو۔ ﴿وَلَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِيْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۱۹۸)
اَعْجَمِيٌّ (اسمِ نسبت): غیر عرب سے نسبت والی کوئی چیز۔ ﴿لِسَانُ الَّذِيْ يُلْحِدُوْنَ اِلَيْهِ اَعْجَمِيٌّ﴾ (النحل ۱۶:۱۰۳)؛ ﴿ءَاَعْجَمِيٌّ وَّعَرَبِيٌّ﴾ (فصلت ۴۱:۴۴)
اردو میں اس مادے سے: عجم، عجمی۔
«عرب کے سوز میں سازِ عجم ہے» (بالِ جبریل)