(س) عَجِلَ يَعْجَلُ عَجَلًا وَعَجَلَةً: جلد بازی کرنا، جلدی کرنا (اردو میں «عجلت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَعَجِلْتُ اِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضٰى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۸۴)
عَجَلٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): جلدی، جلد بازی۔ ﴿خُلِقَ الْاِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ﴾ (الانبیاء ۲۱:۳۷)
عَجُوْلٌ (فَعُوْلٌ کے وزن پر مبالغہ): بہت جلد باز۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَكَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا﴾ (الاسراء ۱۷:۱۱)
عَاجِلَةٌ (اسم الفاعل، مؤنث): وقت سے پہلے (فوراً) ملنے والی، یعنی دنیا۔ ﴿مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهُۥ فِيْهَا مَا نَشَآءُ﴾ (الاسراء ۱۷:۱۸)
عِجْلٌ (اسمِ ذات): بچھڑا (بچھڑے میں بیل کے مقابلے میں بہت زیادہ پھرتی ہوتی ہے)۔ ﴿ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهِۦ﴾ (البقرۃ ۲:۵۱)
(افعال) اَعْجَلَ يُعْجِلُ اِعْجَالًا: کسی کو جلدی پر آمادہ کرنا، آگے بڑھا دینا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَمَآ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ يٰمُوْسٰى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۸۳)
(تفعیل) عَجَّلَ يُعَجِّلُ تَعْجِيْلًا: کوئی کام (اس کے وقت سے) پہلے کر دینا، جلد دے دینا (اردو میں «تعجیل» اسی معنی میں)۔ ﴿فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهِۦ﴾ (الفتح ۴۸:۲۰)
(تفعّل) تَعَجَّلَ يَتَعَجَّلُ تَعَجُّلًا: (اپنے لیے) جلدی کرنا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿فَمَنْ تَعَجَّلَ فِيْ يَوْمَيْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْهِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۰۳)
(استفعال) اِسْتَعْجَلَ يَسْتَعْجِلُ اِسْتِعْجَالًا: جلدی مچانا، جلد طلب کرنا۔ ﴿اَتٰٓى اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ﴾ (النحل ۱۶:۱)