Rizwan Zubair

مادّہ ا ش ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ا ش رʾ-sh-r

(س) أَشِرَ يَأْشَرُ أَشَرًا: نعمت پا کر اترانا اور حد سے بڑھ جانا، شیخی بگھارنا۔ اہلِ لغت اس کا فرق بَطَر سے یہ بتاتے ہیں کہ أَشَر میں سرکشی اور بدمستی کا پہلو نمایاں ہے۔ صفت کے وزن (فَعِل) سے فعل کا باب سمع ہونا معلوم ہوتا ہے۔

أَشِر (وزن فَعِل، صفتِ مشبہ): اترانے والا۔ قرآن میں دو بار، اور دونوں ایک ہی سیاق میں: ﴿بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ﴾ (القمر ۵۴:۲۵)؛ ﴿مَنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ﴾ (القمر ۵۴:۲۶) — یعنی وہی الزام جو قومِ ثمود نے لگایا، اگلے ہی دن اُن پر لوٹا دیا گیا۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ