ا س سʾ-s-s
(ن) اَسَّ يَؤُسُّ اَسًّا: کسی عمارت کی بنیاد رکھنا۔
تفعیل اَسَّسَ يُؤَسِّسُ تَاْسِيْسًا: بنیاد رکھنا (اردو میں «تاسیس» اسی معنی میں)؛ اس میں مبالغہ کا مفہوم ہے یعنی بنیاد بھرنا۔ ﴿لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَي التَّقْوٰى﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۸)؛ ﴿اَفَمَنْ اَسَّسَ بُنْيَانَهُۥ﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۹)
اردو میں اس مادے سے: اساس، اساسی، مؤسس۔
«حقائقِ ابدی پر اساس ہے اس کی» (ضربِ کلیم)