ا م رʾ-m-r
(ن) اَمَرَ يَاْمُرُ اَمْرًا: حکم دینا۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ يَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ﴾ (النحل ۱۶:۹۰)
(ک) اَمُرَ يَاْمُرُ اِمَارَةً: حاکم ہونا (اردو میں «امارت»: دولت مندی، مال داری؛ عربی میں: حاکم ہونا، سرداری)۔
اَمْرٌ: حکم، اہم کام، فریضہ (اردو میں «امر» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ﴾ (الاعراف ۷:۵۴)
اِمْرٌ: بڑی چیز (منفی طور پر)، عجیب و ناگوار کام۔ ﴿لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا اِمْرًا﴾ (الکھف ۱۸:۷۱)
اردو میں اس مادے سے: امور، مامور؛ امیر (دولت مند، مال دار؛ عربی میں: حاکم، سردار، حکم دینے والا)۔
«امارت کیا، شکوہِ خسروی بھی ہو تو کیا حاصل» (بالِ جبریل)