Rizwan Zubair

مادّہ ا م م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ا م مʾ-m-m

(ن) اَمَمَ يَاْمُمُ (اصلی) ⟵ اَمَّ يَؤُمُّ اَمًّا: کسی چیز کا ارادہ کرنا، تربیت کا باعث ہونا، رہنمائی کرنا۔

اٰمٌّ (اٰمِمٌ) اسم الفاعل: ارادہ کرنے والا۔ ﴿وَلَآ آٰمِّيْنَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ﴾ (المائدۃ ۵:۲)

اُمَّةٌ (اسمِ ذات): کسی رہنمائی کی پیروی کرنے والی جماعت (اردو میں «امت» اسی معنی میں)۔ ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۱۰)؛ کسی امت کی تربیت کی مدت کے لیے بھی، پھر صرف مدت کے لیے بھی: ﴿وَادَّكَرَ بَعْدَ اُمَّةٍ﴾ (یوسف ۱۲:۴۵)

اِمَامٌ ج اَئِمَّةٌ (اسمِ ذات): رہنمائی کا ذریعہ، پیشوا (اردو میں «امام، امامت» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنِّيْ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا﴾ (البقرۃ ۲:۱۲۴)؛ ﴿وَجَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً يَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا﴾ (الانبیاء ۲۱:۷۳)

«لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ