(ثلاثی مجرد استعمال نہیں ہوتا)
تفعیل اَخَّرَ يُؤَخِّرُ تَاْخِيْرًا: پیچھے کرنا (اردو میں «تاخیر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلٰكِنْ يُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّي﴾ (النحل ۱۶:۶۱)
تفعل تَاَخَّرَ يَتَاَخَّرُ تَاَخُّرًا: پیچھے رہنا۔ ﴿لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّتَقَدَّمَ اَوْ يَتَاَخَّرَ﴾ (المدثر ۷۴:۳۷)
استفعال اِسْتَاْخَرَ يَسْتَاْخِرُ اِسْتِئْخَارًا: پیچھے ہونا۔ ﴿لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً﴾ (الاعراف ۷:۳۴)
آخِرٌ (فاعل کے وزن پر): پیچھے آنے والا، یعنی آخری (اردو میں «آخر» اسی معنی میں)۔ ﴿هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ﴾ (الحدید ۵۷:۳)
آخَرُ مؤنث اُخْرٰى جمع اُخَرُ (اُخَرٌ کی جگہ): افعل التفضیل ہے، کسی سے پیچھے یعنی بعد میں آنے والا، یعنی دوسرا۔ ﴿فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۴)؛ ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى﴾ (الانعام ۶:۱۶۴)
آخِرَةٌ: دنیا کی ضد، دنیا کے بعد آنے والی (اردو میں «آخرت، اخروی» اسی معنی میں)۔ ﴿وَبِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۴)