Rizwan Zubair

مادّہ ا خ ذ

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

ا خ ذʾ-kh-dh

(ن) اَخَذَ يَاْخُذُ اَخْذًا: کسی چیز کا احاطہ کرنا (اردو میں «اخذ» اسی معنی میں)؛ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے: پکڑنا، لینا، غالب آنا۔ ﴿لَا تَاْخُذُهُۥ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۵)

خُذْ (فعل امر): تو پکڑ، تو لے۔ ﴿خُذِ الْعَفْوَ﴾ (الاعراف ۷:۱۹۹)

اٰخِذٌ (اسم الفاعل): پکڑنے والا، لینے والا۔ ﴿اٰخِذِيْنَ مَآ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۱۶)

مفاعلہ اٰخَذَ يُؤَاخِذُ مُؤَاخَذَةً: کسی کو کسی غلطی پر پکڑنا، جواب طلبی کرنا (اردو میں «مؤاخذہ» اسی معنی میں)۔ ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۵)

افتعال اِتَّخَذَ يَتَّخِذُ اِتِّخَاذًا: کسی کو کچھ بنانا (یعنی اہتمام سے پکڑنا)، جیسے دوست بنانا؛ اس میں دو مفعول ہوتے ہیں: کس کو بنایا، کیا بنایا۔ ﴿وَاتَّخَذَ اللّٰهُ اِبْرٰهِيْمَ خَلِيْلًا﴾ (النساء ۴:۱۲۵)

اِتَّخِذْ (فعل امر): تو بنا۔ ﴿فَاتَّخِذْهُ وَكِيْلًا﴾ (المزمل ۷۳:۹)؛ مُتَّخِذٌ (اسم الفاعل): بنانے والا۔ ﴿وَمَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّيْنَ عَضُدًا﴾ (الکھف ۱۸:۵۱)

اردو میں اس مادے سے: ماخوذ، مأخذ۔

«بچتے نہیں مواخذۂ روزِ حشر سے» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ