(ن، ض) أَجَرَ يَأْجُرُ / يَأْجِرُ أَجْرًا وَإِجَارَةً: (۱) کسی کو اس کے کام کا بدلہ دینا، اجرت دینا، صلہ دینا (۲) کرایہ پر دینا (اردو میں «اجارہ» اسی معنی میں)۔ ﴿عَلٰٓى اَنْ تَاْجُرَنِيْ ثَمٰنِيَ حِجَجٍ﴾ (القصص ۲۸:۲۷)
أَجْرٌ ج أُجُورٌ وَآجَارٌ: مزدوری، اجرت، معاوضہ (اردو میں «اجر» اسی معنی میں)؛ اور اسی سے وہ اجر و ثواب جو اللہ کی طرف سے ملے۔ ﴿فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ (البقرۃ ۲:۶۲)؛ ﴿فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ﴾ (النساء ۴:۲۴)
استفعال اِسْتَأْجَرَ يَسْتَأْجِرُ اِسْتِئْجَارًا: اجرت پر لینا، مزدوری پر رکھنا۔ ﴿يٰٓاَبَتِ اسْتَاْجِرْهُ﴾ (القصص ۲۸:۲۶)
أَجِيْرٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر): مزدور (اردو میں «اجیر» اسی معنی میں)۔
اردو میں اس مادے سے: اجرت۔