Rizwan Zubair
Learn › Islamic Banking › Video 06

Islamic Banking 06: Alternate Products

سودی بنکاری کے متبادل

Islamic Banking 06 Alternate Products  سودی بنکاری کے متبادل

Islamic Banking 06 Alternate Products سودی بنکاری کے متبادل · 3:59 · 2020-11-22 · Watch on YouTube

جب سود کی حرمت انسان پر واضح ہو جائے تو پھر معاشی نظام کو چلانے کے لئے کو ئی متبادل تلاش کرنے کا سوال اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ اس سوال کا جواب تلاش کرنے سے پہلے کچھ بنیادی اصولوں کو ذہن میں دہرا لینا چاہئے:
ا۔ انسان کی معاش کاانتظام قادرِ مطلق نے کیا ہے ، لہذٰا اس کی ذات پر بھروسہ ہونا چاہئے اور یہ سمجھ لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی انسان کے رزق میں اضافہ کا سبب نہیں بن سکتی۔ جو بھی حل ڈھونڈا جائے وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی روشنی میں ہی ڈھونڈا جائے۔
ب۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات کو ان کی روح کے ساتھ نافذ کیا جائے۔ ایسی حیلہ جوئی کی کوشش نہ کی جائے جیسے بنی اسرائیل نے سبت کے معاملے میں کی اور پھٹکارے ہوئے بندر بنا دیئے گئے۔