Rizwan Zubair

مادّہ ز ل ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ز ل فz-l-f

(ن) زَلَفَ يَزْلُفُ زَلْفًا: نزدیک ہونا، قریب ہونا۔

زُلْفَةٌ ج زُلَفٌ: (۱) نزدیکی، قربت۔ ﴿فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً﴾ (الملک ۶۷:۲۷) (۲) کسی چیز کا وہ حصہ جو دوسری چیز کے نزدیک ہو، جیسے رات کا وہ حصہ جو دن کے نزدیک ہو، یعنی سورج غروب ہونے کے بعد اور طلوع ہونے سے پہلے کا حصہ۔ ﴿وَزُلَفًا مِّنَ الَّيْلِ﴾ (ھود ۱۱:۱۱۴)

زُلْفٰى (فُعْلٰى کے وزن پر اسم تفضیل): زیادہ یا سب سے نزدیک، قربت۔ ﴿اِلَّا لِيُقَرِّبُوْنَآ اِلَي اللّٰهِ زُلْفٰى﴾ (الزمر ۳۹:۳)

افعال اَزْلَفَ يُزْلِفُ اِزْلَافًا: نزدیک کر دینا۔ ﴿وَاُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۹۰)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ