ز ب رz-b-r
(ک) زَبُرَ يَزْبُرُ زَبَارَةً: بڑے جسم والا ہونا، موٹا ہونا، مضبوط ہونا۔
زُبْرَةٌ ج زُبَرٌ: لوہے کا بڑا ٹکڑا، لوہے کی سل۔ ﴿اٰتُوْنِيْ زُبَرَ الْحَدِيْدِ﴾ (الکھف ۱۸:۹۶)
زَبُوْرٌ ج زُبُرٌ (فَعُوْلٌ کے وزن پر، اسم المفعول کے معنی میں): (۱) موٹے حروف میں لکھی ہوئی عبارت، کتابچہ، صحیفہ (اردو میں «زبور» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاٰتَيْنَا دَاوُۥدَ زَبُوْرًا﴾ (النساء ۴:۱۶۳)؛ ﴿وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوْهُ فِي الزُّبُرِ﴾ (القمر ۵۴:۵۲) (۲) کسی چیز کا ٹکڑا۔ ﴿فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًا﴾ (المؤمنون ۲۳:۵۳)