Rizwan Zubair

مادّہ ی و م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ی و مy-w-m

— ثلاثی مجرد میں يَامَ يَيُوْمُ منقول ہے، مگر (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

يَوْمٌ ج اَيَّامٌ (اصلاً اَيْوَامٌ، واو یاء میں مدغم ہوئی): طلوعِ فجر سے غروب تک کا وقت (اردو میں «یوم، یومیہ، ایام» اسی معنی میں)؛ نیز مطلق مدت و زمانہ (وہ عرصہ جس میں کوئی کام واقع ہو)؛ «اَلْيَوْمُ» (الفِ لامِ عہد کے ساتھ) قیامت کے لیے بھی آتا ہے، اور مضاف ہو کر اس کے مختلف نام بنتے ہیں: يَوْمُ الدِّيْنِ، يَوْمُ الْفَصْلِ، يَوْمُ الْقِيٰمَةِ۔ ﴿مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ﴾ (الفاتحۃ ۱:۴)؛ ﴿اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۴)؛ ﴿وَتِلْكَ الْاَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۴۰)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ