Rizwan Zubair

مادّہ و ص ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

و ص فw-ṣ-f

(ض) وَصَفَ يَصِفُ وَصْفًا وَصِفَةً (اصلی: وَصَفَ يَوْصِفُ): کسی کی کوئی صفت بیان کرنا (اردو میں «وصف، اوصاف، صفت» اسی معنی میں)؛ کسی کو کسی صفت کا حامل قرار دینا، خواہ اس میں وہ صفت نہ ہو (قرآن میں اکثر اسی دوسرے مفہوم میں، یعنی من گھڑت بیان کے لیے)۔ ﴿سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ﴾ (الصافات ۳۷:۱۸۰)؛ ﴿وَاللّٰهُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ﴾ (یوسف ۱۲:۱۸)؛ ﴿وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ﴾ (النحل ۱۶:۱۱۶)

اردو میں اس مادے سے: توصیف؛ موصوف (مذکورہ شخص، صاحبِ ذکر؛ عربی میں: جس کی صفت بیان ہو)۔

«صفتِ برق چمکتا ہے مرا فکرِ بلند» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ