Rizwan Zubair

مادّہ و ج ھ

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

و ج ھw-j-h

(ک) وَجُهَ يَوْجُهُ وَجَاهَةً: باعزت اور بلند مرتبہ ہونا (اردو میں «وجاہت» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

وَجِيْهٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہمیشہ بلند مرتبہ، باعزت (اردو میں «وجیہ»: خوش شکل، حسین؛ عربی میں: بلند مرتبہ، معزز)۔ ﴿وَجِيْهًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ﴾ (اٰل عمران ۳:۴۵)

وَجْهٌ ج وُجُوْهٌ (اسمِ ذات): (۱) کسی چیز کا اشرف یا ابتدائی حصہ (۲) چہرہ، کیونکہ یہ انسان کا اشرف اور سامنے کا حصہ ہے (۳) توجہ، خوشنودی (اردو میں «وجہ»: سبب، باعث؛ عربی میں: چہرہ، رخ، سمت)؛ (۴) ذات۔ ﴿فَاَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۱۵)

وِجْهَةٌ (اسمِ ذات): توجہ کرنے کی سمت، قبلہ؛ جِهَةٌ اسی کی ایک شکل ہے (اردو میں «جہت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيْهَا﴾ (البقرۃ ۲:۱۴۸)

(تفعیل) وَجَّهَ يُوَجِّهُ تَوْجِيْهًا: (۱) کسی کا رخ کسی جانب کرنا (۲) کسی کو کسی جانب بھیجنا (اردو میں «توجیہ»: تاویل، جواز پیش کرنا؛ عربی میں: رخ موڑنا، بھیجنا)۔ ﴿اِنِّيْ وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِيْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ﴾ (الانعام ۶:۷۹)؛ ﴿اَيْنَمَا يُوَجِّهْهُّ لَا يَاْتِ بِخَيْرٍ﴾ (النحل ۱۶:۷۶)

(تفعّل) تَوَجَّهَ يَتَوَجَّهُ تَوَجُّهًا: اپنا رخ کسی جانب کرنا، متوجہ ہونا (اردو میں «توجہ، متوجہ» اسی معنی میں)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْيَنَ﴾ (القصص ۲۸:۲۲)

«طوطی کو شش جہت سے مقابل ہے آئنہ» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ