و ھ بw-h-b
(ف) وَهَبَ يَهَبُ وَهْبًا وَهِبَةً (اصلی: وَهَبَ يَوْهَبُ): کسی استحقاق یا معاوضے کے بغیر دینا، عطا کرنا (اردو میں «ہبہ» اسی معنی میں)؛ هَبْ (فعلِ امر): تو عطا کر۔ ﴿رَبِّ هَبْ لِيْ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ﴾ (الصافات ۳۷:۱۰۰)؛ ﴿وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ﴾ (الانعام ۶:۸۴)؛ ﴿وَامْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ﴾ (الاحزاب ۳۳:۵۰)
وَهَّابٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): بہت زیادہ اور بار بار عطا کرنے والا (اردو میں «وہاب» اسی معنی میں)؛ اللہ کے اسماء میں سے۔ ﴿اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ﴾ (اٰل عمران ۳:۸)