و ع یw-ʿ-y
(ض) وَعٰى يَعِيْ وَعْيًا (اصلی: وَعَيَ يَوْعِيُ): (کسی چیز کو برتن میں) جمع کرنا؛ (بات کو) یاد رکھنا، محفوظ کر لینا۔ ﴿وَتَعِيَهَآ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ﴾ (الحاقۃ ۶۹:۱۲)
وَاعِيَةٌ (اسم الفاعل وَاعٍ کا مؤنث): یاد رکھنے والی۔ (مذکورہ آیت الحاقۃ ۶۹:۱۲ میں)
وِعَآءٌ ج اَوْعِيَةٌ (اسمِ ذات): وہ چیز جس میں کوئی چیز جمع کی جائے، تھیلا، بوری، برتن۔ ﴿فَبَدَاَ بِاَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ اَخِيْهِ﴾ (یوسف ۱۲:۷۶)
(افعال) اَوْعٰى يُوْعِيْ اِيْعَآءً: جمع کی ہوئی چیز کو (برتن میں) بند کر کے محفوظ رکھنا؛ (دل میں) چھپا رکھنا۔ ﴿وَجَمَعَ فَاَوْعٰى﴾ (المعارج ۷۰:۱۸)؛ ﴿وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ﴾ (الانشقاق ۸۴:۲۳)