ط ر قṭ-r-q
(ن) طَرَقَ يَطْرُقُ طَرْقًا: (۱) ہتھوڑا مارنا، لوہا کوٹنا (۲) کسی چیز میں راستہ بنانا؛ اور طُرُوْقًا: رات میں آنا۔
طَارِقٌ (اسم الفاعل): رات میں آنے والا؛ ستارہ۔ ﴿وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ﴾ (الطارق ۸۶:۱)
طَرِيْقٌ، مؤنث طَرِيْقَةٌ ج طَرَائِقُ: (۱) چلنے کا راستہ (۲) کوئی کام یا عمل کرنے کا طریقہ، راہ، مسلک (اردو میں «طریقہ، طریق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيْقًا﴾ (النساء ۴:۱۶۸)؛ ﴿وَيَذْهَبَا بِطَرِيْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۶۳)