Rizwan Zubair

مادّہ ط ر ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ط ر فṭ-r-f

(ض) طَرَفَ يَطْرِفُ طَرْفًا: کسی کو کسی چیز کے کنارے پر کرنا۔

طَرَفٌ ج اَطْرَافٌ (اسمِ ذات): کسی چیز کا کنارہ، پہلو (اردو میں «طرف»: جانب، سمت، رخ؛ عربی میں: کنارہ، سرا، پہلو؛ «اطراف»: گرد و نواح، آس پاس؛ عربی میں: کنارے، سرے، پہلو)۔ ﴿وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ﴾ (ھود ۱۱:۱۱۴)؛ ﴿نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا﴾ (الرعد ۱۳:۴۱)

طَرْفٌ: آنکھ کی پلک، نگاہ۔ ﴿قَبْلَ اَنْ يَّرْتَدَّ اِلَيْكَ طَرْفُكَ﴾ (النمل ۲۷:۴۰)؛ ﴿وَعِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِيْنٌ﴾ (الصافات ۳۷:۴۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ