(ن) طَلَبَ يَطْلُبُ طَلَبًا: کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے جستجو کرنا: (۱) کسی چیز کے پیچھے لگنا، تلاش کرنا (۲) چاہنا (اردو میں «طلب» اسی معنی میں)۔ ﴿يَطْلُبُهُۥ حَثِيْثًا﴾ (الاعراف ۷:۵۴)؛ ﴿فَلَنْ تَسْتَطِيْعَ لَهُۥ طَلَبًا﴾ (الکھف ۱۸:۴۱)
طَالِبٌ (اسم الفاعل): تلاش کرنے والا، چاہنے والا (اردو میں «طالب، طلبہ» اسی معنی میں)۔ مَطْلُوْبٌ (اسم المفعول): جس کو تلاش کیا گیا، چاہا گیا (اردو میں «مطلوب» اسی معنی میں)۔ ﴿ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ﴾ (الحج ۲۲:۷۳)
(مفاعلہ) طَالَبَ يُطَالِبُ مُطَالَبَةً: کسی سے اپنا حق یا کوئی چیز مانگنا، تقاضا کرنا (اردو میں «مطالبہ، مطالبات» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: مطلب (معنی، مقصد، غرض؛ عربی میں: جو چیز تلاش کی جائے)؛ مطالبہ۔