Rizwan Zubair

مادّہ ط ب ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ط ب قṭ-b-q

(س) طَبِقَ يَطْبَقُ طَبَقًا: عمارت کی منزل کا اوپر نیچے ہونا۔ طَبَقٌ: درجہ، منزل، حالت (اردو میں «طبق»: تھالی، بڑی رکابی؛ عربی میں: درجہ، تہ، حالت)۔ ﴿لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ﴾ (الانشقاق ۸۴:۱۹)

(مفاعلہ) طَابَقَ يُطَابِقُ طِبَاقًا اور مُطَابَقَةً: چیزوں کا ایک دوسرے کے اوپر ہونا، ایک دوسرے کے مطابق ہونا (اردو میں «مطابق، مطابقت» اسی معنی میں)۔ ﴿الَّذِيْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا﴾ (الملک ۶۷:۳)

اردو میں اس مادے سے: طبقہ، طبقاتی۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ