Rizwan Zubair

مادّہ ط ب ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ط ب عṭ-b-ʿ

(ف) طَبَعَ يَطْبَعُ طَبْعًا: کسی چیز کو ڈھال کر کوئی شکل دینا، جیسے سکہ ڈھالنا (اردو میں «طبع، طبیعت، طبعی»: مزاج، فطرت، خصلت؛ عربی میں: ڈھالنا، مہر لگانا، چھاپنا)؛ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے: (۱) کوئی تصویر یا نقش و نگار بنانا (۲) کسی چیز پر کچھ چھاپنا یا چھاپ (مہر) لگانا۔ ﴿بَلْ طَبَعَ اللّٰهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ﴾ (النساء ۴:۱۵۵)؛ ﴿كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ﴾ (المؤمن ۴۰:۳۵)

اردو میں اس مادے سے: طباعت، مطبع، مطبوعہ۔

«رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ