ث و رth-w-r
(ن) ثَوَرَ يَثْوُرُ (اصل) ⟵ ثَارَ يَثُوْرُ ثَوْرًا وَثَوَرَانًا: اٹھنا، بھڑک اٹھنا، گرد کا اڑنا۔
ثَوْر: بیل (کیونکہ وہ زمین کو الٹتا ہے)۔
افعال أَثَارَ يُثِيْرُ إِثَارَةً: اٹھانا، ابھارنا، زمین کو ہل چلا کر الٹنا۔ قرآن میں یہ مادہ پانچ بار، اور اکثر اسی باب میں آیا ہے: ﴿فَتُثِيْرُ سَحَابًا﴾ (الروم ۳۰:۴۸)؛ ﴿لَا ذَلُوْلٌ تُثِيْرُ الْأَرْضَ﴾ (البقرۃ ۲:۷۱)؛ ﴿وَاَثَارُوا الْاَرْضَ﴾ (الروم ۳۰:۹)