(ض) ثَنٰى يَثْنِيْ ثَنْيًا: کسی چیز کو دوہرا کرنا، تہہ کرنا، موڑنا۔ ﴿اَلَآ اِنَّهُمْ يَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ﴾ (ھود ۱۱:۵)
اِثْنَانِ / ثَانٍ: دو (اردو میں «ثانی» اسی معنی میں)؛ دوسرا۔ ﴿ثَانِيَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِي الْغَارِ﴾ (التوبۃ ۹:۴۰)
مَثْنٰى (مَفْعَلٌ کے وزن پر، اصل مَثْنَيٌ): دو دو، تکرار کرنا (اردو میں «مثنوی»: شاعری کی ایک صنف؛ عربی میں: دو دو، دہرا کیا ہوا)۔ ﴿مَثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ﴾ (النساء ۴:۳)
مَثَانِيْ (مَفَاعِلُ کے وزن پر مَثْنًي کی جمع): بار بار دہرائی جانے والی، جوڑے ہونا۔ ﴿سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِيْ﴾ (الحجر ۱۵:۸۷)
استفعال اِسْتَثْنٰى يَسْتَثْنِيْ اِسْتِثْنَاءً: کسی اصول سے کسی کو الگ کرنا، مستثنٰی کرنا (اردو میں «استثنا، مستثنیٰ» اسی معنی میں)؛ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ کہنا۔ ﴿وَلَا يَسْتَثْنُوْنَ﴾ (القلم ۶۸:۱۸)
اردو میں اس مادے سے: ثانوی۔