Rizwan Zubair

مادّہ ث ل ث

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ث ل ثth-l-th

— ثَلَاث / ثَلَاثَة: عدد تین۔ قرآن میں یہ مادہ ۳۲ بار، مختلف صورتوں میں آیا ہے۔ ﴿فَصِيَامُ ثَلٰثَةِ اَيَّامٍ﴾ (المائدۃ ۵:۸۹)

ثَالِث: تیسرا (اردو میں «ثالث» اسی معنی میں)۔ ﴿لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ﴾ (المائدۃ ۵:۷۳)

ثُلَاث: تین تین۔ ﴿مَثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ﴾ (النساء ۴:۳)

ثُلُث: تہائی (اردو میں «ثلث» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ﴾ (النساء ۴:۱۱)

ثَلَاثُوْن: تیس۔ ﴿وَوٰعَدْنَا مُوْسٰى ثَلٰثِيْنَ لَيْلَةً﴾ (الاعراف ۷:۱۴۲)

تفعیل ثَلَّثَ يُثَلِّثُ تَثْلِيْثًا: تین کرنا — اسی سے عیسائیوں کی «تثلیث» (اردو میں «تثلیث» اسی معنی میں)۔

اردو میں اس مادے سے: مثلث۔

«لے گئے تثلیث کے فرزند میراثِ خلیل» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ