Rizwan Zubair

مادّہ ت ر ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ت ر بt-r-b

(س) تَرِبَ يَتْرَبُ تَرَبًا: کسی چیز کو مٹی لگنا؛ خاک آلود ہونا، محتاج ہونا۔

تُرَابٌ (اسمِ ذات): مٹی۔ ﴿خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ﴾ (الروم ۳۰:۲۰)

مَتْرَبَةٌ: خاک نشینی، محتاجی۔ ﴿اَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ﴾ (البلد ۹۰:۱۶)

تِرْبٌ ج اَتْرَابٌ: ایک مٹی میں کھیلے ہوئے، ہم عمر۔ ﴿عُرُبًا اَتْرَابًا﴾ (الواقعۃ ۵۶:۳۷)

تَرَآئِبُ (واحد تَرِيْبَة): سینے کی ہڈیاں۔ ﴿يَّخْرُجُ مِنْۢ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآئِبِ﴾ (الطارق ۸۶:۷)

اردو میں اس مادے سے: تربت (قبر، مزار؛ عربی میں: مٹی، زمین کی سطح)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ