Rizwan Zubair

مادّہ ص و ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ص و بṣ-w-b

(ن) صَابَ يَصُوْبُ صَوْبًا: اوپر سے اترنا، بارش برسنا۔ صَيِّبٌ (فَيْعِلٌ کے وزن پر صفت): برسنے والا بادل، زور کی بارش۔ ﴿اَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹)

(ض) صَابَ يَصِيْبُ صَيْبًا: ٹھیک جگہ اترنا، نشانے پر لگنا۔ صَوَابٌ (اسم ذات): درست اور ٹھیک بات (اردو میں «صواب» اسی معنی میں)۔ ﴿وَقَالَ صَوَابًا﴾ (النبا ۷۸:۳۸)

(افعال) اَصَابَ يُصِيْبُ اِصَابَةً: ٹھیک جگہ پر پہنچنا، نشانے پر لگنا (اس کا استعمال خوشگوار اور ناگوار دونوں طرح کے اوپر سے آ پڑنے والے حادثات اور واقعات کے لیے ہوتا ہے، کیونکہ یہ انہی افراد کو پہنچتے ہیں جن کے لیے وہ مخصوص ہوتے ہیں)۔ مُصِيْبَةٌ (اسم الفاعل مؤنث): ناگہانی آفت (اردو میں «مصیبت» اسی معنی میں)۔ ﴿مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ﴾ (التغابن ۶۴:۱۱)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ