Rizwan Zubair

مادّہ ص غ ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ص غ رṣ-gh-r

(س) صَغِرَ يَصْغَرُ صِغَرًا: چھوٹا ہونا (اردو میں «صغر» اسی معنی میں)۔

صَغِيْرٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): چھوٹا (اردو میں «صغیر، صغیرہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَكُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْتَطَرٌ﴾ (القمر ۵۴:۵۳)؛ ﴿كَمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۲۴)

اَصْغَرُ (اسم التفضیل): زیادہ چھوٹا (اردو میں «اصغر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَآ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَلَآ اَكْبَرَ﴾ (یونس ۱۰:۶۱)

(ک) صَغُرَ يَصْغُرُ صَغَارًا: حقیر ہونا، ذلیل ہونا۔

صَغَارٌ (اسم ذات بھی): ذلت۔ ﴿سَيُصِيْبُ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ﴾ (الانعام ۶:۱۲۴)

صَاغِرٌ ج صَاغِرُوْنَ (اسم الفاعل): چھوٹا ہونے والا، حقیر ہونے والا، ذلیل ہونے والا۔ ﴿حَتّٰى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَّدٍ وَّهُمْ صٰغِرُوْنَ﴾ (التوبۃ ۹:۲۹)

«مری مثال ہے طفلِ صغیرِ تنہا کی» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ